اوکاڑہ؛سول سوسائٹی کی طرف سے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی کا انعقاد

55

اوکاڑہ،13مئی(اے پی پی ): سول سوسائٹی اوکاڑہ نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے بڑی ریلی نکالی۔ ریلی کے شرکاء نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔ریلی کے شرکاء نے مختلف بازاروں کا چکر لگایا اور پریس کلب چوک میں پہنچ کر ملکی وقومی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کے بعد ریلی اختتام پذیر ہوئی۔