اوکاڑہ: کمیونٹی پولیس کوآرڈینیشن فورم آفس کا افتتاح 

9

اوکاڑہ،16مئی(اے پی پی):  تھانہ اے ڈویژن اوکاڑہ میں کمیونٹی پولیس کوآرڈینیشن فورم آفس کی افتتاحی تقریب  منعقد ہوئی،جس کا افتتاح شہید کانسٹیبل آصف کی صاحبزادی عائشہ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منصور امان کے ہمراہ کیا۔اس موقع پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منصور امان نے کہا کہ اس فورم کا بنیادی مقصد لڑائی جھگڑے، کاروباری لین دین،حقوق کا تعین، جائیداد کے قبضہ کا جھگڑا و دیگر پیچیدہ معاملات کے تنازعات کو مقامی سطح پرحل کرنے میں کمیونٹی پولیس کوآرڈینیشن فورم مؤثرکردارادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ سی پی سی کے تعاون سے شہر کی اہم شاہراﺅں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے تاکہ سیکورٹی کو فول پروف بنایا جا سکے، شہر کے داخلی اور خارجی راستوں سمیت بازاروں میں تمام افراد پر نظر رکھی جاسکے گی،کمیونٹی پولیس کوآرڈینیشن فورم کے تعاون سے عوام الناس کی فلاح اور آگاہی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گے،ڈی پی او نےبزنس کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے کمیونٹی پولیس کوآرڈینیشن فورم آفس کا قیام ممکن ہوسکا۔

بعد ازاں کمیونٹی پولیس کوآرڈینیشن فورم کا پہلا باقاعدہ اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منصور امان،چیف ایگزیکٹو قمر عباس مغل ، چیف آپریشن ڈاکٹر افتخار امجد علی ، چیف فنانس شیخ عبدالشکور، چیف کوارڈینیٹر رائے احمدحسن،میڈیا کواڈینیٹرمحمدمظہر رشید چودھری، ایگزیکٹو ممبران اقبال حسن شاہ ، سہیل ادریس ، علی ظہیر ، شیخ نور احمد ، ڈاکٹر محمد اعظم ،آصف شکور، چودھری تنویر اسحاق، شیخ سلمان اظہراورچیف فری لیگل ایڈ مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ کو ذمہ داریاں دی گئیں۔