پشاور، 16مئی(اے پی پی): پشاور کے مختلف سکولوں کے بچوں نے منگل کو ریڈیو پاکستان پشاور کا دورہ کیا ۔
ریڈیو آمد پر بچوں کو ریڈیو پاکستان میں ۱۰ مئی کو ہونے والے افسوس ناک واقعے کے بارے میں بتایا گیا کہ کس طرح سیاسی احتجاج کی أڑ میں مشتعل اور شرپسند کارکنوں نے ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت کو گھیراؤ اور جلاؤ میں نقصان پہنچایا ۔
بچوں اور اساتذہ نے عمارت کے مختلف جلے ہوئے حصوں کا دورہ کیا اور سرکاری اور غیرسرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر احتجاج بھی کیا ۔
انھوں نے افواج پاکستان کا ریڈیو پاکستان کی نشریات کی دوبارہ بحالی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سیاسی مظاہروں میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا قطعی طور پر پرامن احتجاج کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔
اساتذہ اور طلباء نے ریڈیو پاکستان کی انتھک کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریڈیو پاکستان پشاور نے ہمیشہ معاشرے کی نمو میں مثبت کردار ادا کیا ۔
سول سوسائٹی کی درخواست پر ریڈیو پاکستان پشاور عوام کے لئےپیر سے جمعہ تک کھول دیا گیا ہے۔











