بہاولنگر؛ پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی ،کسانوں کی ریلی 

11

بہاولنگر ، 30  مئی (اے پی پی ):  ضلع بھر میں پاک فوج کے ساتھ اظہار  یکجہتی کے لئے ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے، کسان بھی پاک فوج کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئے  ،کسان اتحاد کی جانب سے ریلی نکالی گئی ۔

ریلی کے شرکاء نے کسان اتحاد کے ضلعی آفس  سے   سٹی چوک تک مارچ کیا۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پاک فوج کے حق میں بینر اٹھا رکھے تھے اور  پاک فوج زندہ باد کے فلک شکاف نعرے لگاتے رہے ۔

اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا پاک فوج کی ملک و قوم کےلئے قیمتی قربانیاں لازوال ہیں، شہدائے وطن قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں۔