بہاولنگر، 16 مئی (اے پی پی):بہاولنگر میں سول سوسائٹی کا پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی مظاہرہ، کثیر تعداد میں لوگوں نےشرکت کی۔
بہاولنگر پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے سٹی چوک میں مظاہرے میں عوامی،سماجی حلقوں، تاجر تنظیموں اور سول سوسائٹی نےبھرپور شرکت کی،مظاہرین نے بینرز اٹھارکھے تھے جن پر پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھےاور انہوں نے پاک فوج کے حق میں زبردست نعرے بازی کی اور کہا کہ ملک و قوم کےلئے پاک فوج لازوال قیمتی قربانیاں دے رہی ہے، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے،اس موقع پر پاک فوج کے شہداء اور ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔











