ٹنڈومحمدخان، 16 مئی(اے پی پی):پاک فوج سے حمایت اور اظہار یکجہتی کے لیے پرائمری اسکول کے درجنوں طلبہ و طالبات نے ریلی نکالی, دوران ریلی پورا علاقہ پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا،اس موقع پر پرائمری اسکول کریم آباد کے پرنسپل عارف قریشی،عبدالرحیم شیخ سمیت دیگر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ایک دہشتگرد جماعت ہے،تحریک انصاف کے دہشتگردوں نے ایک منظم سازش کے تحت قومی اساسوں و سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا،ان دہشتگردوں نے یادگاریں تک مسمار کر دیں، انہوں نے اعلیٰ عدلیہ سے اپیل کی کہ تحریک انصاف پر پابندی لگائی جائے اور ملوث دہشتگردوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی شخص ملکی اثاثوں، قومی یادگاروں و سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا تصور بھی نا کرے۔











