ملتان یکم مئی (اے پی پی ):جنوبی ایشیا کے بڑے پارکوں میں شمار کئے جانیوالے لال سوہانرا نیشنل پارک میں نباتات اور حیواناات کے تحفظ کے لئے اقدامات کا آغاز کردیا ملتان یکم مئی (اے پی پی ):جنوبی ایشیا کے بڑے پارکوں میں شمار کئے جانیوالے لال سوہانرا نیشنل پارک میں نباتات اور حیواناات کے تحفظ کے لئے اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہےاور حیاتیاتی تنوع پیدا کرنے کےلئے قدرتی نظام کو برقرار رکھنے کے لئے اقدامات شروع کردئے گئے ہیں۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر نے ہزاروں ایکڑ پر پھیلے لال سوہانرا پارک کے اطراف میں65 کلومیٹر کے طویل ایریا میں باڑ لگانے کا حکم دیا ہے اور اور پارک میں واقع 4700 ایکڑ پر محیط پتیسر جھیل (Patisar Lake) کو پانی سے بھرنے کی ہدایت کی ہے۔یہ ہدایات انہوں نے لال سوہانرا پارک کے دورے کے موقع پر جاری کیں ۔ ڈپٹی کمشنر بہالپور ظہیرانور جپہ اور ڈویژنل فاریسٹ آفیسر فضل شاہ بھی انکے ہمراہ تھے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر نے کہا کہ معدوم ہوتے جانوروں، پرندوں اور نباتات کا تحفظ ہماری ژمہ داری ہے جس کے لئے لال سوہانرا پارک کا ایکو سسٹم برقرار رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ لال سوہانرا پارک کے اطراف میں مرحلہ وار باڑ لگائی جائے جبکہ پتیسر جھیل کو ڈیزرٹ کینال کے پانی سے بھرا جائے۔کیپٹن ر ثاقب ظفر نے کہا کہ پتیسر جھیل کو مقامی اور مہمان پرندوں کی آماجگاہ بنایا جائے گا اور لال سوہانرا پارک کو سیاحوں کے لئے پر کشش بنایا جائے گا۔ ڈویژنل فاریسٹ آفیسر فضل شاہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ لال سوہانرا پارک 1لاکھ62ہزار ایکڑ رقبہ پر پھیلا ہوا ہے۔انہوں بتایا کہ پارک کے اطراف میں باڑ لگانے سے جنگلی جانوروں کے غیر قانونی شکار پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ رواں سیزن میں ڈیزرٹ کینال کا اضافی پانی پتیسر جھیل میں چھوڑا جائےگا تاکہ ایکوسسٹم برقرار رکھا جاسکے۔











