خیرپور،01مئی(اے پی پی):یوم مئی مزدوروں کے عالمی دن کی یاد تازہ کرنے کے لیے ریڑھا یونین ال اسکارپ یونین کے مشترکہ تعاون سے پنجگلہ چوک سے چھتری چوک تک ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت کامریڈ سعید خاصخیلی اور دیگر کر رہے تھے ،مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1886میں امریکہ کے شہر شکاگو میں مزدوروں کے اس مطالبہ پر کہ ان سے 8 گھنٹہ ڈیوٹی لی جائے اس مطالبہ پراور اس تحریک کو کچلنے کے لئے ریاست کی جانب سے مزدوروں پر گولیوں کے منہ کھول دئے گئے سینکڑوں مزدور مارے گئے مزدور لیڈروں کو پھانسی پر لٹکایا گیا اس کی یاد میں یکم مئی کو ہم پوری دنیا میں عالمی دن کے طور پر مناتے ہیں ۔











