دیپالپور؛راجباہ بٹک میں شگاف، کاشتکاروں کی سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی تیار فصل تباہ

12

دیپالپور،31مئی(اے پی پی): نواحی علاقہ چک احمد یار راجباہ بٹک میں شگاف پڑنے سے مقامی کاشتکاروں کی سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی تیار فصل تباہ ہو گئی ہے، تیار فصل تباہ ہونے سے کسانوں کا لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ہوا ہے۔

 کسانوں نے محکمہ انہار کے ملازمین کو لاپرواہی اور غفلت کا ذمہ دار قرار دیا ہے اور  ڈپٹی کمشنر  سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا ہے۔