رینالہ خورد؛سیرو تفریح کےلیے پارکوں کی بحالی اورتزئین آرائش ہماری ترجیحات میں شامل ہے،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عمرفاروق

62

 رینالہ خورد،28مئی(اے پی پی)چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عمر فاروق نے کہا ہے کہ ہم سب کو اس معاشرے کی بہتری کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے،سیرو تفریح کےلیے پارکوں کی بحالی اورتزئین آرائش ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔

ان خیالات کا اظہار  چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عمر فاروق نے لیڈی پارک گلزار مصطفیٰ کالونی کی بحالی کے سلسلے میں خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

 چیف آفیسر میونسپل کمیٹی نے کہا  کہ ہم سب مل کر یہاں کی پارکوں اور گرین بیلٹس کی بحالی میں لگے ہیں ،اس سلسلے میں جامع حکمت عملی مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ۔

 عمر فاروق نے کہا کہ بہت جلد شہر کی لائٹس کو بہتر بنائیں گے جبکہ صفائی کے نظام کو موثر بنانے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔

اس موقع پر سماجی شخصیت سید ندیم جعفری ، سب انجینئر ابرار احمد ، تحصیل سینٹری آفیسر شوکت علی کمبوہ ، معروف قلمکار و سماجی کارکن جہاں زیب راؤ موجود تھے۔