نواز شریف نے شدید بین الاقوامی دبائو کے باوجود ایٹمی دھماکوں کا فیصلہ کیا ؛رائے ریاض حسین

19

راولپنڈی،28مئی(اے پی پی):سابق پریس سیکرٹری وزیر اعظم  و مصنف رائے ریاض حسین نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے شدید بین الاقوامی دبائو  کے باوجود   ایٹمی دھماکوں کا فیصلہ کیا  جو  قوم کے لیے بہت بڑا تحفہ تھا۔  پاکستان نے جوابی ایٹمی دھماکے کیے تو بھارتی جھاگ کی طرح بیٹھ گئے۔

 انہوں نے یہ بات یہاں پنجاب آرٹس کونسل میں ادبی ثقافتی و سماجی تنظیم بزم احبابِ قلم  پاکستان کی گولڈن جوبلی  کی مناسب سے تقسیم ایوارڈز  تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر تے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا میں  ایٹمی دھماکوں کے بعد مسلمانوں کے ساتھ نارواسلوک روا  رکھا گیا لیکن جب پاکستان نے دھماکے کیے تو بھارتی جھاگ کی طرح بیٹھ گئے، ایٹمی دھماکے قوم کے لیے بہت بڑا تحفہ تھا،  اگر پاکستان ا یٹمی طاقت نہ ہوتا تو آج حالات مختلف ہوتے۔

 رائے ریاض نے کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ پچاس سال قبل علم و ادب کے میدان میں لگایا  گیا پودا  احباب قلم پاکستان گولڈن جوبلی منا ر ہا ہے، تقریب میں پچاس سے زائد شعراء اور ادیبوں کو انکی خدمات پر ایواراڈز سے نوازا گیا۔

   تقریب میں ملک بھر سے علمی و ادبی شخصیات، صحافیوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔