رینالہ خورد،23مئی(اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر چودھری ضیااللہ چدھڑنے تھانہ سٹی پولیس اورعملہ میونسپل کمیٹی کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ٹکٹ ہولڈرپی ٹی آئی ،پی پی183مہر جاوید کے بھائی مہراقبال کو گرفتارکرلیاہے۔
مہراقبال کے خلاف تھانہ سٹی میں 9مئی کوحساس اداروں کے خلاف نازیبا گفتگواورجلاو گھیراؤ، روڑبلاک کرنے کامقدمہ درج ہے،مبینہ طورپرٹکٹ ہولڈرمہرجاویدنے رینالہ خورد بائی پاس پردوغیر قانونی ہاؤسنگ سکیمیں، سمارٹ سٹی اورمدینہ سٹی ہاؤسنگ سکیم بناکرشہریوں کو پلاٹوں کی فروخت شروع کررکھی تھی۔ غیرقانونی طور پر بنائی جانیوالی دونوں ہاؤسنگ سکیمیں سمارٹ سٹی ہاوسنگ مدینہ سٹی ہاوسنگ سکیم کو سیل کردیاگیاہے،سیل کی جانیوالے دونوں ہاؤسنگ سکیمیں غیر قانونی طور پرتعمیرکی گئیں تھیں۔











