رینالہ خورد؛ گاڑی سے مضرصحت اوربدبودار گوشت بر آمد،دو افراد گرفتار

11

رینالہ خورد،11مئی(اے پی پی):محکمہ لائیو سٹاک  نے  کارروائی  کرتے ہوئے  کار کی  ڈگی سے  مضرصحت اوربدبودار گوشت بر آمد کر لیا ہے ، جو مختلف ہوٹلوں پرسپلائی کیا جانا تھا۔لائیو سٹاک کی ٹیم نےکارکوقبضے میں لیکردوافرادکو پکڑکرپولیس کے حوالے کردیا ہے  جبکہ دوفرارہوگئے ہیں ۔ تھانہ صدرپولیس نے لائیوسٹاک کی رپورٹ پرکارروائی شروع کردی ہے۔