زلمی فاونڈیشن کی جانب سے قومی ہیرو ارشد ندیم کے لیے ایک ملین انعام دے دیا گیا

11

  اسلام آباد، مئی 06 (اے پی پی): زلمی فاونڈیشن کی جانب سے قومی ہیرو ارشد ندیم کے لیے ایک ملین انعام  دیدیا گیا۔ پشاور زلمی / زلمی فاونڈیشن آفس لاہور میں ڈائریکٹر کرکٹ پشاور زلمی محمد اکرم  نے ارشد ندیم کو دس لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔

 ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز کے جیولن تھرو میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بلند کیا ،  چیرمین زلمی فاونڈیشن، پشاور زلمی جاوید آفریدی نے کہا کہ ارشد ندیم کی کارکردگی سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہوا۔

انہوں نے کہا کہ  زلمی فاونڈیشن کے پلیٹ فارم سے ہیروز کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھے گیں ،اس موقع پر ارشد ندیم نے کہا کہ وہ حوصلہ افزائی پر زلمی فاونڈیشن اور جاوید آفریدی کا شکریہ  ادا کرتے ییں۔

 زلمی فاونڈیشن ماضی میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم، اسپیشل ایتھلیٹس، ای گیمرز اور ایم ایم اے فائٹرز کو بھی حوصلہ افزائی اور مالی معاونت کرچکی ہے۔ زلمی فاونڈیشن کھیل کے ساتھ تعلیم، صحت اور فلاحی کاموں میں سرگرم ہے۔