Video Player
00:00
00:00
سکھر،20مئی(اے پی پی):امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق پر قاتلانہ حملے کے خلاف جماعت اسلامی کی جانب سے امیر جماعت اسلامی ضلع سکھر سلطان لاشاری ، امیر شہر سکھر زبیر حفیظ شیخ کی قیادت میں سکھر اسٹیڈیم سے سکھر پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان کے اوپر کیے گئے خودکش حملے کی شفاف تحقیقات کرائی جائے، ہم سراج الحق پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ حملہ پاکستان کی سرحدوں کی سلامتی چاہنے والوں اور ملک سے پیار کرنے والوں پر حملہ ہے، اس کی کی اعلی سطحی طور پر صاف شفاف تحقیقات کرنی چاہئے۔