سکھر،23مئی(اے پی پی ):کراچی سے لاہور جانےوالی شالیمار ایکسپریس کی کوچ نمبر 5 روہڑی اسٹیشن کے آؤٹر اور ہوم سگنل کے درمیان ڈی ریل ہوگئی تاہم تمام مسافر محفوظ رہے۔ریسکیو آپریشن کے بعد شالیمار ایکسپریس کے متاثرہ کوچ کو کاٹ دیا گیا ہے جس کے بعد ٹرین کو اپنی منزل مقصود کی جانب روانہ کردیا گیا۔
ڈویڑنل سپریٹینڈنٹ پاکستان ریلوے محمود الرحمان لاکھو بذات خود ڈیریلمنٹ سائٹ پر موجودرہے اور ریسکیو آپریشن کی نگرانی کررہے تھے جبکہ متاثرہ کوچ کے مسافروں کو دوسری کوچ میں ایڈجسٹ کرکے شالیمار ایکسپریس روہڑی ریلوے اسٹیشن سے لاہور کے لئے روانہ کردیا گیا ہے۔











