سکھر،16مئی(اے پی پی)ناری فاؤنڈیشن اور پیس اینڈ جسٹس نیٹ ورک کی جانب سے مقامی ہوٹل میں ٹریننگ منعقد کی گئی،شعور آگاہی ٹریننگ میں سرکاری اور غیر سرکاری لوگوں کو ٹریننگ دی گئی، جہاں سیاسی، سماجی،گورنمنٹ اور ناری فاؤنڈیشن کے ممبران نے شرکت کی ہے،اس موقع پر ٹریننگ میں ناری فاؤنڈیشن کے ٹرینرز اور عہدیداروں نے خطابات کیا۔
انور مہر نے کہا کہ تین ماہ سے ہمارا پروجیکٹ چل رہا ہے، گذشتہ سیلاب اور بارشوں میں ٹرانسجینڈر کو نظر انداز کیا گیا،خواجہ سراﺅںکو بھی برابری کا درجہ دیا جائے،ہمارے معاشرے نے خواجہ سراﺅںکو صرف بھیک مانگنے کے لئے رکھا ہے۔
زبیر مہر نے کہا کہ خواجہ سرا کو اکثر لوگ شی میل کہ کرپکار تے ہیں، سپریم کورٹ کے جانب سے شی میل کے بجائے ٹرانسجینڈر لفظ استعمال کرنے کا حکم دیا ہے،ہمارے سماج میں کبھی بھی خواجہ سراﺅں کو بنیادی حقوق نہیں ملے ہیں، ہماری سوسائٹی خواجہ سراﺅں کو ساتھ بیٹھانے سے ڈرتی ہے،سیلاب اور بارشوں کے دوران ٹرانسجینڈر کا بہت نقصان ہوا ہے، ٹرانسجینڈر کی مدد کرنے کے لئے کوئی بھی آگے نہیں آیا،کسی بھی خطرناک صورتحال میں ٹرانسجینڈر سمیت تمام لوگوں کی مدد کی جا سکے۔











