اسلام آباد،16 مئی(اے پی پی ): میٹرنٹی اینڈ پیٹرنٹی بل 2020 پارلیمنٹ سے منظور ہو گیا۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے بچے کی پیدائش پر ماں اور والد کو چھٹی دینے کا بل منظور کر لیا۔بل منظور ہونے کے بعد بچے کی پیدائش پر والد 30 دن کی چھٹی لے سکیں گے،میٹرنٹی بل کی منظوری کے بعد ماں کو پہلی پیدائش پر 6 ماہ، دوسری پر 4 جبکہ تیسری پر 3 ماہ کی چھٹی مل سکے گی ،والد کو چھٹیاں سروس میں تین دفعہ میسر ہوں گی ،ایوان نے بل کی شق وار منظوری دی ۔قانون کا اطلاق وفاق میں نجی و سرکاری اداروں پر ہوگا، سینیٹر قراۃ العین مری نے تحریک ایوان میں پیش کی۔











