سکھر: آئی بی اے واحد تعلیمی ادارہ ہے جس کے بچے نوکری حاصل کرنے کے لئے کسی کے پاس نہیں جاتے،وفاقی وزیر سید خورشید شاہ

62

 

سکھر۔06مئی(اے پی پی): وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں نئی یونیورسٹیاں بنانے کی بجائے موجودہ یونیورسٹیز کو بہتر بنایا جائے۔ وہ ہفتے کو سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ اس یونیورسٹی سے میرا تعلق ذاتی حیثیت سے ہے، نثار صدیقی کے ساتھ ملکر 1994میں دو کمروں پر یہ ادارہ بنایا تھا ، میں اس وقت تعلیم کا وزیر تھا، اپنے فنڈز سے بلڈنگز بنائی۔خورشید شاہ نے کہا کہ اس کے بعد ہم نے آئی بی اے یونیورسٹی کراچی سے الحاق حاصل کیا۔خورشید شاہ نے کہا کہ سندھ بے روزگاری زیادہ ہے ،سرکاری نوکری کے لئے ہر اسکول اور کالیج کے بچے آتے ہیں مگر سکھر آئی بی اے واحد تعلیمی ادارہ ہے جس کے بچے نوکری حاصل کرنے کے لئے کسی کے پاس نہیں جاتے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ یہاں 80 فیصد بچوں کو اسکالر شپ کے ذریعے مفت تعلیم دی جاتی ہے، سندھ حکومت نئی یونیورسٹیاں نہ بنائیں، اب جو بنائی گئی ہیں ان کو مزید بہتر کیا جائے۔حیدرآباد پبلک اسکول بنایا، وہاں آپ ڈسٹرب ہیں، وہاں روزانہ مسلئے ہو رہے ہیں۔