سکھر: تیز آندھی ، مٹی کا طوفان اور بارش ، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

60

سکھر،15مئی (اے پی پی): تیز آندھی، مٹی کے  طوفان  اور  بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے ۔پیر کی شام سکھر اور اس کے گردو نواح میں تیز آندھی اور مٹی کا طوفان آیا جس کے ساتھ ہی بارش شروع ہو گئی۔ تیز آندھی اور طوفان کے باعث چھتیں اڑ گئیں اور چھتوں پر رکھا ہوا سامان نیچے روڈوں پر گرگیا جس سے کئی افراد زخمی ہوگئے۔تیز طوفان کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی،شہر میں لگے ہوئے سائن بورڈ اڑ گئے۔

 بارش ہونے سے گرمی کا ذور ٹوٹ گیا اور موسم خوش گوار ہو گیا ہے۔ آسمان پر کالی گھٹائیں چھائی ہوئی ہیں، بجلی کی کڑ کڑاہٹ سے لوگوں میں خوف و ھراس پھیل گیا۔