سکھر: پولیس کی کارروائی، جدید اسلحےکی بڑی کھیپ پکڑی گئی

87

سکھر۔03مئی (اے پی پی):پولیسنے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جدید اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑ لی ۔تین ملزمان کو کار سمیت پکڑ لیا گیا۔ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ پٹنی نے پولیس ٹیم کی ہمراہ موٹروے انٹرچینج کے قریب اہم کارروائی کی جس کے دوران غیر قانونی اسلحے کی ترسیل ناکام بنادی گئی ، شہر کو بڑی تخریب کار سے بچالیا گیا۔تین ملزمان کار سمیت گرفتار کئے گئے ہیں۔اسلحے کی بڑی کھیپ برآمد کی گئی ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

برآمد غیر قانونی اسلحے میں 5 عدد رائفل ایس ایم جی ، 4 عدد رائفل جی 3 ، 14 عدد پستول 9مم ، 4 عدد پستول 30 بور ، 11 عدد میگزین رائفل ایس ایم جی ، 18 عدد میگزین رائفل جی 3 ،7 عدد میگزین پستول 30 بور ، 8 عدد میگزین پستول 9مم ، 11 عدد میگزین رائفل ایس ایم جی ، 1800 گولیاں رائفل ایس ایم جی اور 4000 گولیاں رائفل ایس ایم جی شامل ہیں۔گرفتار ملزمان میں بھرام عنایت اور منظور علی شامل ہیں۔ایس ایس پی سنگھار ملک نے پولیس پارٹی کی اہم بروقت کاروائی پر شاباش اور کیش انعامات کا اعلان کیا ہے۔