سیکرٹری ہائر ایجوکیشن جاوید اختر محمود کا ملتان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کا دورہ

5

ملتان،29مئی(اے پی پی ): سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب جاوید اختر محمود نے ملتان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کا دورہ کیا اور بریفنگ لی۔اس موقع  پر  انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملتان بورڈ ایڈمنسٹریٹو بلاک کی تعمیر جلد شروع کی جائے۔

 پبلک کالجز میں بی ایس کے نئے کورسز شروع نہ ہونے پر سیکرٹری جاوید اختر محمود نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی پی آئی کالج کی سرزنش کی اور نئے بی ایس پروگرامز کو جلد شروع کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق نئے جدید بی ایس کورسز طلباءکو پڑھائے جائیں، دنیا سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں بہت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے،ہمیں نئی نسل کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگا تاکہ ملک کا مستقبل درخشاں بنایا جاسکے۔

سیکرٹری جاوید اختر محمود نے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے مراکز میں بہترین انتظامات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بورڈ افسران تمام حساس سنٹروں کا دورہ کریں۔انہوں نے کہا کہ ملتان بورڈ کو طلباءو طالبات کی ہم نصابی سرگرمیوں کو بھی فروغ دے۔

اس موقع پر چیئرمین ملتان بورڈ حافظ محمد قاسم، کنٹرولر حامد سعید بھٹی،ڈائریکٹر کالجز غلام فرید و دیگر متعلقہ حکام موجود تھے۔