شہریوں کے مسائل کے ازالے اور انصاف و سہولیات کی فراہمی کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور

17

لاہور02مئی ( اے پی پی ): آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور  کی زیر صدارت دوران ٹریننگ نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔چھٹے پروبیشنرکے سب انسپکٹراور61ویں کے پروبیشنر اے ایس آئیز  تربیتی کورسز کے ٹاپ ٹین اہلکاروں کوانعامات سے نوازا گیا۔ آئی جی پنجاب نے 154ٹی ایس آئیز اور ٹی اے ایس آئیز کونقد انعام اور تعریفی اسنادسے نوازا۔ انعامات حاصل کرنے والوں میں لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی، سرگودھا اور بہاولپورسمیت تمام ریجنز کے اہلکار شامل ہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ تمام پروبیشنر اہلکار سخت محنت وخلوص نیت سے فرائض کی ادائیگی یقینی بنائیں،دوران ٹریننگ حاصل ہونے والے تجربے اور پیشہ ورانہ قابلیت کو فرائض کی بہترین ادائیگی پر صرف کریں۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کے ازالے اور انصاف و سہولیات کی فراہمی کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔ ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز پنجاب، ہمایوں بشیر تارڑ، اے آئی جی ٹریننگ، فیصل مختار اور اے آئی جی ڈ سپلن، احسن سیف اللہ کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔