نوشہروفیروز،03 مئی( اے پی پی): صحافت کے عالمی دن پر نوشہروفیروز یونین آف جرنلسٹ کی کال پر ریلی نکالی گئی ، ریلی میں ارشد شریف کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔ صحافت کے عالمی دن کے موقع پر پی ایف یو کی کال پر نوشہروفیروز یونین آف جرنلسٹ کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت ضلعی صدر زاہد قائمخانی مظہر خاصخیلی شاہد سومرو غلام مرتظی تگڑ مہر علی بھن شہزاد مغل مشتاق ملک امجد علی ملک رانا ریاض الحسن ماجد میمن خالد میمن وقار راجپر تنویر قریشی آفتاب کیریو رازد چوہان شبیر اجن نے کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے زاہد قائمخانی مظہر خاصخیلی مرتظی تگڑ اور مہر علی بھن نے کہا کہ وطن عزیز میں صحافی غیر محفوظ ہیں جرائم پیشہ اور غنڈہ عناصر صحافیوں کو حق و سچ لکھنے سے روک نہیں سکتے اور حق و سچ کے لیے صحافیوں نے اپنی جانوں کےنزرانے دیے حق و سچ لکھنے پر صحافی غیر محفوظ ہیں و عدم تحفظ کا شکار ہیں صحافی اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں صحافت جیسے شعبہ کی آزادی تک صحافیوں کی جدوجہد جاری رہے گی۔ صحافیوں کو معاشی اور صحت جیسی سہولیات فراہم کی جائیں صحافیوں کو فوری طور صحت کارڈ جاری کیے جائیں اور ملک بھر صحافیوں قائم کیے گئے جھوٹے مقدمات کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔











