عارفوالا ؛ تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلہ دھار بارش کا سلسلہ شروع

18

عارفوالا،28 مئی (اے پی پی ): شہر اور گردونواح میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلہ دھار بارش کا سلسلہ شروع گیا ہے ، بارش کے ساتھ ہی شہر بھر کے فیڈر ٹریپ کرگئے، بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آنے سے پیدل گزرنے والوں کو اضافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ بارش کے ساتھ ہی موسم میں تبدیلی آ گئی ہے۔