اوکاڑہ؛ یوم تکبیر پاکستان کے موقع پر مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کے زیر اہتمام پروقارتقریب کا انعقاد

5

 

اوکاڑہ،28 مئی(اے پی پی ):یوم تکبیر پاکستان کے موقع پر ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین صائمہ رشید ایڈووکیٹ کے زیر اہتمام پروقارتقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صائمہ رشید ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی ایٹمی تجربات کے جواب میں دھماکے کر کے ایٹمی صلاحیت کا ثبوت دیا،ایٹمی تجربات کی سلور جوبلی پرتمام پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کے دلیرانہ فیصلے سے ہمارا دفاع ناقابل تسخیر ہوا، ہماری خوش قسمتی ہے کہ پاکستان اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت بنااورانشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان معاشی طور پر بھی مضبوط ہوگا۔

صائمہ رشید نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے وطن عزیز کی تعمیر و ترقی میں ہمیشہ اہم کردارادا کیا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی خواتین یہ عزم کرتی ہیں کہ وطن عزیز پاکستان کی سالمیت اور وقار کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔

یوم تکبیر کے موقع پر کیک کاٹا گیا اور ملکی ترقی، خوشحالی سلامتی اور استحکام کے لئے دعا کی گئی۔