عارف والا؛ یوم تکریم شہداء پر شہید کیپٹن سکندر سہیل کے مزار پر سلامی تقریب ، پھولوں کی چادر چڑھائی گئی

17

 

عارف والا،23 مئی (اے پی پی ):پاک فوج کی جانب سے یوم تکریم شہداء کے سلسلہ میں کیپٹن سکندر سہیل کے مزار  19/ای بی عارفوالا میں بریگیڈیئر صائم اور کرنل فیصل نے پاک فوج کے دستے کے ہمراہ پھولوں کی چادر چڑھائی اور سلامی پیش کی۔ کیپٹن سکندر سہیل شہید 2021 کو ٹانک کے مقام پر ملک دشمن عناصر سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔

اس موقع پر   بریگیڈیئر صائم نے کہا کہ شہداء ہمارا اور ملک پاکستان کا سرمایہ ہیں ہم اپنے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔

تقریب کے دوران پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے فضاء گونج اٹھی۔ شہید کے درجات بلندی کیلئے دعا کی گئی۔

تقریب میں فوجی افسران ، اسسٹنٹ کمشنر عارفوالا ملک محمد افضل ،سیاسی سماجی مذہبی شخصیات سمیت گائوں کے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ بعدازاں بریگیڈیئر صائم اور کرنل فیصل نے شہید کیپٹن سکندر سہیل کے والد کی گھر جا کر عیادت بھی  کی ۔