فصلوں کی باقیات جلانے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے،عامر خٹک

19

ملتان، 30 مئی (اے پی پی ):کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے جعلی کھادوں، زرعی ادویات کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ڈویژن میں جعلی زرعی ادویات فرٹیلائزرز قبول نہیں، کریک ڈاؤن کیا جائے۔

ڈویژن میں کپاس کاشت کا 93.8 فیصد ہدف حاصل کیا جاچکا ہے جبکہ 100 فیصد ہدف حاصل کرنے بارے کاوشوں کو جاری رکھیں۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر انجینئر عامر خٹک نے محکمہ زراعت کارکردگی بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ فصلوں کی باقیات جلانے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔کسان کی روزی روٹی زمین سے جڑی ہے، اسکی دادرسی کریں۔سرٹیفائیڈ یوریا کھاد ڈیپ کی ارزاں نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے۔تمام کمپناں اپنے سٹاک کی انونٹری بنائیں،لسٹ کمشنر آفس جمع کروائیں۔عامر خٹک نے کہا کہ ڈیٹا کی بجائے خود فیلڈ میں جا کر جانچ کرنے والا افسر ہوں۔ سیمپلنگ اور پیکنگ کا بھی جائزہ لوں گا۔

کسانوں کو فرٹیلائزر، یوریا ، کھاد کی فراہمی مقررہ نرخ پر یقینی بنائ جائے۔زیر التواء کیسوں کی مکمل پیروی کی جائے۔کمشنر ملتان عامر خٹک نے کہا کہ حکومت پنجاب کسانوں کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔حکومتی پالیسیوں کے ثمرات کاشتکاروں تک پہنچانے کیلئے زرعی افسران محنت کریں۔ کمشنر عامر خٹک کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہامسال ڈویژن میں یوریا کھاد کے 1536 سیمل لئے گئے، 35 ملاوٹ شدہ، 20 غیر معیاری قرار پائے۔ غیر معیاری ملاوٹ شدہ فرٹیلائزرز پر 46 مقدمات درج کروائے گئے۔ڈویژن میں 1 کروڑ97 لاکھ 51 ہزار، 5سو65 روپے کی 45845 کلو غیر معیاری فرٹیلائزرز قبضے میں لی گئ۔ ڈویژن میں 329 پیسٹیسائزڈ ڈسٹریبیوٹرز، 5566 ڈیلرز رجسٹرڈ ہیں۔ بریفنگاجلاس میں ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد, محکمہ زراعت کے افسران ،کاشتکار، فرٹیلائزر کمپنیوں کے نمائندے، یونین کے عہدے دار ویڈیو لنک پر ڈپٹی کمشنرز موجود تھے۔