پنڈی بھٹیاں؛ڈی سی حافظ آباد کا  دریا کے کنارے مختلف دیہاتوں کا دورہ

20

پنڈی بھٹیاں،30 مئی (اے پی پی ): دریائےچناب میں ممکنہ سیلاب کے خطرہ کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر حافظ آباد نے دریا کے کنارے مختلف دیہاتوں کا دورہ کیا اور دریا کنارے آباد افراد کے جان و مال کے تحفظ کے لیے حفاظتی بند بنانے کا فیصلہ پر عملدرآمد کے لئے آبادیوں کا جائزہ لیا۔

 اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ 56 کروڑ روپے کی لاگت سے 21 حفاظتی بند بنائے جائیں گے جس سے قریبی آبادی اور دریا کے کٹاؤ میں آنے والے دیہاتوں اور زرعی اراضی کو محفوظ کیا جا سکے، سیلاب کے دوران ان علاقوں میں ہزاروں ایکڑ رقبہ دریا کی نظر ہوجاتا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت ممکنہ سیلاب سے قریبی آبادیوں کو بچانے کے لئے قبل از وقت اقدامات کے لئے مصروف عمل ہے جس سیلابی پانی کے خطرات سے نبٹا جائے گا۔