لسبیلہ؛ یوم تکریم شہداء پر ریلی کا انعقاد

36

کوئٹہ  ،25 مئی ( اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر لسبیلہ مراد کاسی کی سربراہی میں یوم تکریم شہداء کے موقع پر ضلع لسبیلہ میں ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ریلی کے شرکاء نے اوتھل آرسی ڈی شاہراہ کے مختلف مقامات پر گشت کرتے ہوئےافواج پاکستان کے شہیدوں اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔

ریلی میں اقوام جاموٹ شیخ ودیگر قبائلی عمائدین و میونسپل کمیٹی اوتھل کے کونسلران اسکولوں کے طلباء اساتذہ و لیویز پولیس اورپاک آرمی کے شہداء کے ورثاءکے علاوہ سردار عبدالرشید بھورائی، اقلیتی برادری کے نمائندگان  ،بھوتانی کارواں سے تعلق رکھنے والے بلدیاتی نمائندوں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ریلی میں اقلیتی برادری کی جانب سے افواج پاکستان کے شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین کیا گیا۔

ڈی سی لسبیلہ مراد خان کاسی نے ریلی کے شرکاء سے اپنے خطاب میں افواج پاکستان کی  قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کےدفاع اوردہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج نے جو قربانیاں پیش کی ہیں ان کی مثال نہیں ملتی۔  انہوں نے کہا کہ قوم کے بہادر سپوتوں نے ملک میں امن قائم کرنے کےجو قربانیاں دی ہیں انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

ضلعی ہیڈکوارٹراوتھل میں یوم تکریم شہداء کے موقع پر وڈیرہ حسن لاسی جاموٹ کی جانب سے شہداء کے ایصال وثواب کیلئے لنگر وقرآن خوانی کا اہتمام بھی کیاگیا۔جاموٹ ہائوس میں افواج پاکستان لیویز پولیس شہداء کی لازوال قربانیوں اورغازیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیااورشہداء کے ایصال وثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔