کوئٹہ،25 مئی(اے پی پی): یوم تکریم شہداءپاکستان کے حوالے سے زرغون روڈ کوئٹہ میں تقریب منعقد ہوئی، جس میں شہداءپاکستان کے لئے دعائیں اور شہداءکی یاد میں شمائیں روشن کی گئی اور ملک کی سلامتی و خوش حالی کے لئے خصوصی دعاکی گئی۔
اس موقع پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور خلیل جارج نے کہا کہ شہید ہمارا فخر ہے، آج ہم ان کی قربانیوں کے بدولت پرسکون ہوا ،میں سانس لے رہے ہیں، پاک فوج سمیت دیگر اداروں نے ہمیشہ ملک کی خاطر قربانی دی۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کا واقعہ کبھی نہیں بولایا جاسکتا،ایک سیاسی پارٹی نے وہ کچھ کردیکھایا جو دشمن نا کرسکا۔
خلیل جارج نے کہا کہ جناح ہاؤس سمیت فوجی تنصیبات پر حملے افسوس ناک ہے اور جو عناصر ان میں ملوث ہے انہیں سخت سزا دی جائے۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان ہمارا فخر ہے آج اسی پاک آرمی کے وجہ سے ہم سکون کی نیند سوتے ہیں ورنہ پاکستان کے حالات بھی عراق، افغانستان، سوڈان جیسے ہوتے۔
تقریب یوم تکریم شہداءپاکستان میں مسیحی برادی سے تعلق رکھنے والوں نے شرکت کی ۔











