ملتان؛مسلم لیگ ن کی خواتین کے زیر اہتمام 25 ویں یوم تکبیر پر ریلی، کیک بھی کاٹا گیا  

18

ملتان،28 مئی(اے پی پی):مسلم لیگ ن کی خواتین کے زیر اہتمام 25 ویں یوم تکبیر پر کیک کاٹا گیا اور ریلی نکالی گئی، ریلی سابق اراکین اسمبلی سلطانہ شاھین اور شاھین شفیق کی قیادت میں نکالی گئی جس میں خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

 خواتین نے پارٹی پرچم ،قائدین کی تصاویر اور میزائل کا ماڈل اٹھایا ہوا تھا، خواتین کی طرف سے پاک افواج اور نواز شریف وپارٹی قائدین کے حق میں نعرہ بازی کی گئی۔