ملتان؛ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا شہرکی مثالی صفائی کیلئے نئے کنٹینرز اور ڈسٹ بن کی فوری تنصیب کا فیصلہ

20

ملتان،17 مئی (اے پی پی ):   چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی شاہد یعقوب نے کہا ہے کہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے شہر اولیاءکی مثالی صفائی کیلئے نئے کنٹینرز اور ڈسٹ بن کی فوری تنصیب کا فیصلہ کیا ہے ،اس سلسلے  میں  لاہور اور فیصل آباد کی طرز پر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی تمام مقامات پر تین رنگوں کے اکھٹے ڈسٹ بن نصب کرے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمپنی افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں عید قربان کے سلسلے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ کمپنی افسران نے صفائی مہم اور کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

 چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی شاہد یعقوب کا کہنا تھا کہ کمشنر انجنئیر عامر خٹک اور ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر کی صفائی پر خصوصی  توجہ ہے،شہری کوڑا کرکٹ سڑکوں پر ڈالنے کے بجائے ڈسٹ بن اور کنٹینرز میں ڈالیں۔انہوں نے کہا کہ شہر میں 150 کنٹینرز اور 4 سو ڈسٹ بن نصب کئے گئے ہیں جبکہ عید قربان کے موقع پر عوام کو آلائشوں سے پاک ماحول فراہم کرینگے ۔اس حوالے سے مہم کو کامیاب بنانے کےلئے ضروری نئی آپریشنل مشینری اور رکشے جلد آپریشن فلیٹ میں شامل کرینگے۔