ملتان ؛29 مئی ( اے پی پی ): ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ملتان میں علی الصبح شدید بارش و طوفان کے باعث ہونے والی گندگی کے خاتمے کیلئے صفائی آپریشن کیا ،یہ آپریشن بارش تھمتے ہی شروع کیا گیا ۔
کمپنی کے عملے نے فوری نکاسی آب کے لئے نالوں اور گٹر لائنوں سے گندگی کو صاف کیا علاوہ ازیں بھاری مشینری کے ذریعے کیچڑ اور کوڑے کے ڈھیر بھی صاف کئے ۔
سینئر منیجر آپریشن فہیم لودھی نے عملے کی جانب سے کی جانے والی صفائی کا معائنہ کیا ،عملے کی حاضری چیک کی اور انفوریسمنٹ ٹیمو ں کوشہر کے مختلف علاقوں سے ملبہ اٹھانے کیلئے نوٹسز بھی جاری کئے ۔
سی ای او شاہد یعقوب نے کہا کہ اگلے مرحلے میں بھاری جرمانوں کا آغاز کیا جارہا ہے ،صفا ئی کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہیاں برداشت نہیں کی جائیں گی۔