میرپور خاص بازار میں آم کی آمد، شہریوں کا اس سال مینگو فیسٹیول لگانے کا مطالبہ

140

میرپورخاص،06مئی(اے پی پی): ملک بھر میں آموں کے شہر کے حوالے سے مشہور شہر میرپورخاص میں  پھلوں کے بادشاہ آموں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

 مینگو سٹی میرپورخاص میں آم  کی ایک قسم  سرولی  آچکا ہے جس کو مقامی سطع پر  250  روپیہ کلو اور  2000 کی پیٹی فروخت کی جارہی ہے۔  آئیندہ دنوں میں سندھڑی، لنگڑا،دیسی دسیری،چونسا سمیت 180 اقسام کے مختلف قسمیں آ جائیں گی۔

 میرپورخاص کے شہریوں نے اے پی پی سے بات جیت کرتے ہوئے کمشنر میرپورخاص شفیق احمد مہیسر اور ڈپٹی کمشنر ذین العابدین میمن سے گزارش کی ہے کورونا کے بعد مسلسل معطل رہنے والا مینگو فیسٹیول اس سال اگلے مہینے لگایا جائے تاکہ شہریوں کو تفریح کے ساتھ ساتھ میرپورخاص کے آموں کو دنیا میں کھویا ہوا مقام ایک بار پھر مل سکے۔