نیشنل گیمز ریسلنگ ایونٹ، مختلف کیٹگریز میں واپڈا نے 5گولڈ حاصل کر کے میدان مار لیا

24

کوئٹہ،28 مئی(اے پی پی):34نیشنل گیمز کے سلسلے میں ریسلنگ کے ایونٹ میں مختلف کیٹگریز میں واپڈا نے 5گولڈ  حاصل کر کے میدان مار لیا ہے  جبکہ پنجاب ایک گولڈ کے ساتھ دوسرے اور آرمی تین سلور کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا ۔

آئی ٹی یونیورسٹی میں 34نیشنل گیمز کے سلسلے میں ریسلنگ کے کے ایونٹ میں مختلف کیٹگریز مقابلے منعقد ہوئے، 57کے جی کے مقابلے میں واپڈا  ایک گولڈ، آرمی  سلور ایچ ای سی اور پنجاب نے ایک ایک کانسی کا تمغہ جیتا۔ 65کے جی میں پنجاب نے گولڈ، ریلوے نے سلور، ایچ ای سی اور خیبرپختونخوا نے ایک ایک کانسی۔ 70کے جی کے مقابلے میں واپڈ ا نے گولڈ، ریلوے نے سلور، ایچ ای سی  اور آرمی نے ایک ایک کانسی کا۔ 79کے جی کے مقابلے میں واپڈ ا نے گولڈ، آرمی نے سلور، ایچ ای سی اور پنجاب نے ایک ایک کانسی کا۔ 92کے جی میں واپڈ  نے  گولڈ ،ریلوے نے سلور، آرمی اور خیبرپختونخوا نے ایک ایک کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا جبکہ ایونٹ کے سلسلے میں 125کے جی کے مقابلے میں واپڈ ا نے گولڈ، آرمی نے سلور،ایچ ای سی اور ریلوے نے ایک ایک کانسی کا میڈل جیت لیا ۔