نوشہرہ ورکاں، 13مئی(اے پی پی):پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کیلئے میونسپل کمیٹی آفس سے تھانہ چوک تک ریلی نکالی گئی۔ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر، سپریڈنٹ میونسپل کمیٹی رضوان علی اور عملہ میونسپل کمیٹی و شہریوں نے شرکت کی اور افواج پاکستان کے حق میں نعرے لگائے۔
ریلی سے خطاب میں انجمن تاجران کے صدر شیخ عبد الستار شاھدنے کہا کہ ملکی دفاع کا سہرا پاک فوج کے سر پر ہے، ہم آج اپنے وجود میں اللہ رب العزت کی کرم نوازی کے بعد پاک مسلح افواج کی جرآت مندانہ کوششوں سے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندرونی بیرونی تحفظات کی ضامن پاک فوج ہے، ہم اپنے جوانوں پر جتنا بھی فخر کریں کم ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم مخصوص لوگوں کے مند پسند مفادات کی آڑ میں پاکستان کے زمہ دار اداروں کو بدنام کرنے والوں کے آگےڈھال بن جائیگی۔