خان پور،13مئی(اے پی پی):پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے سول سوسائٹی کی جانب سے ریلی نکالی گئی، ریلی نیو غلہ منڈی سے شروع ہو کر شہر بھر سے ہوتی ہوئی نواں کوٹ چوک پر اختتام پذیر ہوئی ۔
ریلی سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ پاک فوج کیلئے ہماری جان بھی حاضر ہے، یہ جو سوہنی دھرتی ہے اسکے پیچھے وردی ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام سیاستدان ہوش کے ناخن لیں، اپنی سیاست میں پاک فوج کو مت گھسیٹیں۔











