ملتان04 مئی( اے پی پی ):ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عید قربان کے سلسلے میں میگا صفائی آپریشن کیلئے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔بھاری مشینری کے ذریعے حبیبہ سیال لینڈ فل سائٹ کی لیولنگ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ فیلڈ مشینری و آلات سمیت ٹیکنیکل اشیاءکی فراہمی کیلئے ٹینڈرز کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شاہد یعقوب کی ہدایت پر شہریوں اور تاجروں میں صفائی کلچر اپنانے کے حوالے سے آگاہی ریلی بھی نکالی گئی اس موقع پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے سول سوسائٹی کو آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔قبل ازیں چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد یعقوب نے حبیبہ سیال لینڈ فل سائٹ کا دورہ کیا اور بریفنگ لی۔چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد یعقوب نے کہا کہ صفائی آپریشن میں بہتری کیلئے کنٹینرز اور آف روڈ گاڑیوں کی مرمت شروع کردی گئی ہے۔عید قربان سے قبل شہر کو ایک مرتبہ کلئیر کرنے کیلئے کومبنگ آپریشن کرینگے۔سی ای او نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر خالی پلاٹس اور گراو ¿نڈز کی کلیئرنس بھی جاری ہے جبکہ وی آئی پی کلچر ختم کرکے تمام عملہ صفائی فیلڈ میں بھیج دیا گیا ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ تھرڈ پارٹی آڈٹ کے زریعے کمپنی کے معاملات میں بہتری لائی جارہی ہے۔











