چنیوٹ؛ 5پولیس اہلکاروں کو سب انسپکٹر،3 کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

16

   چنیوٹ، 22 مئی( اے پی پی):انسپکٹر جنرل آف پولیس،پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے وژن کے مطابق پولیس اہلکاروں کی محکمانہ ترقی کا عمل جاری ہے،ضلع چنیوٹ کے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹر،ہیڈ کانسٹیبلان کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

 ترقی پانے والے اہلکاروں کیلئے ڈی پی او دفتر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں ترقی پانے والے اہلکاروں کے عزیز و اقارب کو خصوصی دعوت دی گئی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وسیم ریاض خان نے ترقی پانے والے اہلکاروں،ان کے بچوں،بھائیوں،عزیز و اقارب کو ترقی کی مبارکباد دی،مٹھائی کھلائی۔

ڈی پی او وسیم ریاض خان،ڈی ایس پی لیگل محمد اشرف نے ترقی پانے والے اہلکاروں کے عزیز و اقارب کے ہمراہ بیج لگائے،نیک خواہشات کا اظہار کیا۔نجف علی،شبیر قمر، ظفر سعید،ممتاز حسین،سیف اللہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر سے سب انسپکٹر کے عہدے پر پروموٹ ہوگئے۔ہیڈ کانسٹیبل سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں نذیر احمد،لیاقت علی،ندیم اللہ شامل ہیں۔

ڈی پی او وسیم ریاض خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پروموشن کیساتھ آپ سب پر پہلے سے زیادہ ذمہ داریاں ہیں۔آپ سب اپنے فرائض منصبی نیک نیتی،دیانتداری سے سرانجام دے کر محکمہ پولیس کے مثبت چہرے کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار اداکریں،مخلوق خدا کے دکھوں کا مداوا بنیں۔