ملتان, 04 مئی(اے پی پی): ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ملتان آصف رؤف خان نے زیڈ بلاک پارک کا اچانک دورہ کیا پودوں،گھاس اور دیگر بنیادی سہولیات کا اجائزہ لیا اور احکامات جاری کر دیے اس موقع پر ڈائریکٹر ہارٹیکلچر سعد قریشی سمیت دیگر ہارٹیکلچرآفیسران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے ملتان آصف رؤف خان نے پارک میں سبز گھاس نا ہونے پر مالی کو خصوصی ہدایات جاری کی اُنھوں نے پارک میں آنے والے شہریوں سے مسائل دریافت کیے۔ڈی جی پی ایچ اے ملتان آصف رؤف خان نے مزید کہا کہ شہر کے پارکوں میں عوام کو بہترین سہولیات مہیا کر رہے ہیں۔تمام پارکوں کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں۔تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیئے کوشاں ہیں پارکوں کو بچوں اور خواتین کے لیئے سازگار بنا رہے ہیں۔











