لاہور، مئی 3(اے پی پی): گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے گارڈ ایگرکلچر ریسرچ سروسز کے سی ای او شہزاد علی ملک نے ملاقات کی۔
گورنر پنجاب نے شہزاد علی ملک کی زرعی شعبے بالخصوص چاول کی 02 نئی اقسام متعارف کروانے پر انکی خدمات کو سراہا۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے پرائیویٹ سیکٹر میں پہلی بار چاول کی دو نئی اقسام دریافت کرنے پر شہزاد علی ملک کو تعریفی سرٹیفکیٹ بھی پیش کیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ زراعت ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ اچھا اور معیاری بیج ہی اچھی فصل کا ضامن ہوتا ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ چاول کی اچھی فصل سے ایکسپورٹ کے مواقع میں اضافہ اور معیشت میں بہتری آئے گی۔ انھوں نے کہا کہ کسانوں کی فلاح و بہبود اور زرعی شعبے کی ترقی حکومت کا محور ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف زرعی شعبے کی ترقی کے لیے انقلابی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ شہزاد علی ملکنے گورنر پنجاب کو بتایا کہ چائنیز کمپنی کے اشتراک سے گندم اور کاٹن کے ہائی بریڈ بیج پر تیزی سے کام جاری ہے۔ جلد ہی مزید نئی اقسام دریافت کر لی جائیں گی۔











