لاہور 2 مئی ( اے پی پی ): کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ڈویژنل ہاسپٹل ویسٹ مینیجمنٹ ایڈوائزری کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا۔اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ صرف انسنریٹرزپلانٹ رکھنے والے ہسپتال ڈویژنل کمیٹی کا حصہ ہونگے۔ہسپتالوں کے فضلہ کو تلف کرکے ڈمپ کرنے والی پرائیویٹ کمپنیوں کی پڑتال کرائی جائے۔انہوں نے کہا کہ ناگزیر ہے کہ ہسپتال ویسٹ کی چوری نہ ہو۔بیلنس شیٹ کی آن سپاٹ تصدیق ہونی چاہئیے۔ ہسپتالوں کے فضلہ کو مناسب ٹھکانے لگانے کی تھرڈ پارٹی جانچ کرائیں۔ تمام ہسپتالوں میں انسنریٹرز کی رپورٹ طلب۔ڈمپنگ سائٹ کی مانیٹرنگ کرائیں۔ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف۔سی اوز ہیلتھ۔ایم ایس ز ڈی ایچ کیوز۔ماحولیات۔نمائندہ پرائیویت ہاسپٹلزنے شرکت کی۔تمام ڈی سیز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔











