لاہور 16 مئی ( اے پی پی ): کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا شہری سہولیات کے منصبوں کی جلد تکمیل کیلئے متحرک شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے دورے کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے زیر تعمیر لاہور برج توسیعی منصوبے و سمن آباد انڈر پاس کا دورہ کیا۔چیف انجینئرایل ڈی اے، کنٹریکڑز اور متعلقہ پراجیکٹ ڈائریکٹرز نے بریفنگ دی۔لاہور برج توسیعی منصوبے پر روزانہ کے شیڈولڈ اہداف کیمطابق تعمیری کام کا جائزہ لیا گیا۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے اس موقع پر کہا کہ کنٹریکٹر ڈیڈلائن کیمطابق کام مکمل کرےہر طرح کی سپورٹ فراہم ہے۔لاہور برج توسیعی منصوبے تکمیل کی ڈیڈلائن 31 مئی ہے۔لاہور برج توسیعی منصوبے کے پلرز کا اہم کام تقریبا مکمل ہو چکا ہےکسی تاخیر کی گنجائش نہیں۔انہوں نے کہا کہ مئی کے آخری ہفتے میں پی ایچ اے لاہور برج پر ہارٹیکلچر ورک شروع کردے۔سمن آباد انڈرپاس 30مئی تک ٹریفک کیلئے اوپن ہوجائے گا۔انڈر پاس بھی مکمل کریں چاروں اطراف کی روڈز بھی مکمل کریں۔کمشنر لاہور نے سمن آباد انڈرپاس کے ساتھ سلپنگ روڈز کی تعمیر کا شیڈول شام کو طلب کرلیا،سمن آباد انڈر پاس پر ہر شفٹ پر مانیٹر تعینات کرنے سے دن رات کام ہورہا ہے،ترقیاتی منصوبوں پر یومیہ کنسٹرکشن اہداف کیمطابق کام جاری ہے۔سمن آباد انڈر پاس ڈیڈ لائن پر ہر صورت مکمل کیا جائے ۔منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے تمام انتظامی محکمے مربوط انداز میں کام کررہے ہیں۔











