کوئٹہ؛34ویں نیشنل گیمز، خواتین  ہاکی ایونٹ کے فائنل میں واپڈا نے آرمی کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کرلیا

4

کوئٹہ،19مئی(اے پی پی):34ویں نیشنل گیمزکے خواتین  ہاکی ایونٹ کے فائنل میں واپڈا نے آرمی کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کرلیا ہے۔

کوئٹہ میں جاری 34 ویں نیشنل گیمز میں خواتین ہاکی ایونٹ کا فائنل میچ واپڈا اور آرمی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا،میچ کے آغاز میں ہی واپڈا نے زبردست کھیل پیش کیا اور یکطرفہ مقابلے کے بعد 3-0 سے فائنل میں کامیابی حاصل کرکے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا،آرمی نے سلور میڈل کے ساتھ دوسرے جبکہ ہائرایجوکیشن نے کانسی کا تمغہ جیت کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ فائنل کی مہمان خصوصی حکومت بلوچستان کی ترجمان فرح عظیم شاہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔