گوجرانوالہ،27مئی(اے پی پی): افواج پاکستان کے شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے رہنما پاکستان مسلم لیگ ن شازیہ فرید کی زیر قیادت عالی شان ریلی نکالی گئی جو سیالکوٹ روڈ سے شروع ہو کر گوجرانوالہ کینٹ چناب گیٹ پر پہنچ کر اختتام پزیرہوئی ،لیگی قیادت نے پاک فوج کی حوصلہ فضائی کے لیے فوج کے افسران کو پھولوں کے ہار پہنائے،شہریوں نے جگہ جگہ ریلی کا استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔
ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنما شازیہ فرید نے کہا ہےکہ گوجرانوالہ کی غیور عوام اپنے شہدا کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے میرے ساتھ نکلے ہیں اور 9مئی کے سانحہ کو مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ کے شہری پاک فوج کے ساتھ ہیں،ہمارے شہر کی عوام منفی سوچ کے حامل افراد سے نفرت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا شہر پہلے بھی پاک فوج کے ساتھ تھا اب بھی ہے اور ہمیشہ رہے گا۔
پاک فوج سے اظہار یکجہتی کی پروقار ریلی میں شریک کارکنان اور شہریوں نے پاک فوج زندہ باد اور پاکستان پائندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے ۔











