گوجرخان ؛موسلادھار بارش اور ژالہ باری، گندم کی تیار فصل کو شدید نقصان

83

گوجرخان ،04مئی (اے پی پی):  غربی گوجرخان کے علاقہ جات جاتلی ، درکالی سیداں درکالی خورد اور درکالی کلاں میں کلائوڈ برسٹ  کے نتیجے میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی۔جس کے باعث سیلابی پانی کھیتوں کھلیانوں میں داخل ہو گیا،جس سے گندم کی تیار فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان نے گندم کی فصل کو پہنچنے والے نقصان کی رپورٹ حلقہ کے ریونیو آفیسر سے طلب کر لی ہے جبکہ ریسکیو ذرائع  کے مطابق بارش اور سیلاب سے تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔