یوم مئی کے موقع پر ٹریڈ یونینز اور مزدور تنظیموں کی جانب سے ریلیاں اور جلوس کا اہتمام

17

سکھر،01مئی(اے پی پی)دنیا بھر کی طرح سکھر میں بھی یوم مئی منایا جارہاہے ، یوم مئی کے موقع پر ٹریڈ یونینز اور مزدور تنظیموں کی جانب سے ریلیاں اور جلوس کا اہتمام کیا گیااس موقع پر آل پاکستان ورکرزکنفیڈریشن اور ٹریڈ یونین الائنس کی جانب سے حرا میڈیکل سینٹر سے گھنٹہ گھر تک ریلی نکالی گئی، ریلی میں واپڈا ملازمین ایریگیشن میونسپل سوءگیس کلرک ایسو سی ایشن ملازمین اور مختلف محکموں کے ملازمین اور مزدور تنظیموں کے کارکنوں کی بڑی تعداد شریک کی،ریلی گھنٹہ گھر پہنچ کر جلسے میں تبدیل ہوگئی۔

اس موقع پرمقررین کا کہنا تھا کہ شکاگو کے شہداءکو سرخ سلام پیش کرتے ہیں، بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے ملک کا مزدور سخت پریشان ہے،مقررین کا مطالبہ کیا کہ حکومت مزدوروں کی اجرت میں 100 فیصد اضافہ کرے۔