9 مئی کو تاریخ کےسیاہ ترین دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا، ترجمان وزیراعلی بلوچستان بابر یوسفزئی

13

کوئٹہ 10 مئی(اے پی پی ): وزیر اعلیٰ بلوچستان کےترجمان بابریوسفزئی نے  وزیر اعلی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ھوئے کہا ھے کہ9 مئی کو تاریخ کےسیاہ ترین دن کے طور پر یاد رکھا جائے گاعمران خان بھارت کے ایجنٹ ملک دشمنوں کے کہنے پر یہ سب کچھ کیا، اس سیاسی جماعت کے شرپسدوں نے سیکورٹی اداروں کے دفاتر پر حملے کئے توڑپھوڑ کی اور اداروں کے تقدس کو پامال کرتےھوئےانگےخلاف نعرے بازی کی جبکہ عمران خان کی گرفتاری کو عدالت قانونی قرار دے چکی  ھےہمارا مطالبہ ہے کہ پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دیا جائے۔ ترجمان وزیر اعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں فوج تعینات کرنے کی کوئی بات نہیں ہورہی کل کے واقعات میں جن لوگوں کے خلاف مقدمات درج ہوئے ہیں سب کو گرفتار کیا جائے گاوفاقی عدالت اور سپریم کورٹ سے اپیل کرتا ہوں کہ پی ٹی آئی پر پابندی عائد کی جائے وزیر اعلی نے بھی صحافیوں پر ھونے والے تشدد کا نوٹس لیا اور   جلد رپورٹ پیش کی جائے گی۔