فیصل آباد۔7جون (اے پی پی):ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول راؤ عبدالکریم کی ریجنل آفس ایس ایس پی پٹرولنگ فیصل آباد میں افسران و ملازمین کے ساتھ میٹنگ ہوئی جس میں ڈی ایس پی ملک محمد امین، ڈی ایس پی مہر محمد سعید، ڈی ایس پی مظہر فاروق سدھانہ اورپٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن کے افسران و ملازمین نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹر ول راؤ عبدالکریم نے یاد گارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور کلین اینڈ گرین پاکستان موومنٹ کے تحت پودا لگایا۔ انہوں پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن کے افسران و ملازمین کے ساتھ خطاب کرتے ہوئے ان کے مسائل سنے اور مسائل کے حل کیلئے یقین دہانی کروائی۔ انہوں بتایا کہ ملازمین کی ویلفیئر کے سلسلے میں ایمرجنسی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کی پر وموشن سے لے کر ان کے معاشی مسائل کے حل کیلئے پیش رفت جاری ہے۔ اس سلسلہ میں مختلف صحت و تعلیمی اداروں کے ساتھ ایم او یو سائن کئے گئے ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ محکمانہ مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔